Saturday, April 20, 2024

گورنر سندھ عمرا ن اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی یوم پاکستان پر مزار قائد پر حاضری

گورنر سندھ عمرا ن اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی یوم پاکستان پر مزار قائد پر حاضری
March 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - گورنر سندھ عمرا ن اسماعیل اوروزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی یوم پاکستان پر مزار قائد پر حاضری دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بانی پاکستان محمد علی جناح کی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مراد علی شاہ نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کی قرار داد کا دن ہے، 23 مارچ 1940 کے بعد ملک کے حصول کے لئے ایک منظم جدوجہد کی گئی تھی۔ یہ ملک بڑی جدوجہد کے بعد حاصل کیا اور اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ آج کے دن ہمیں پاکستان کی سلامتی کا عہد کرنا چاہئے۔

اُنہوں نے کہا ہم سب کو ملک اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کرنا چاہئے، ملک میں تمام مذاہب اور عقائد کے لوگوں کا احترام اور عزت کرنی چاہئے۔

یوم پاکستان پر تینوں مسلح افواج کے وفد نے مزار قائد پر حاضری دی، ڈی جی رینجرز افتخارحسن چودھری نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔