کراچی (92 نیوز) - متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے گورنر سندھ کیلئے پانچ نام وزیراعظم شہباز شریف کو بھیج دیئے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے عامرخان، عامرچشتی، وسیم اختر، کشور زہرا اور نسرین جلیل کے ناموں کو فائنل کیا ہے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے حتمی رائے لینے کے بعد ناموں کی فہرست شہباز شریف کو بھجوائی گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ایک نام فائنل کریں گے۔