Monday, May 6, 2024

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اسحاق ڈار کی ملاقات، ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اسحاق ڈار کی ملاقات، ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
November 30, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال، تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل،عوام کو ریلیف کی فراہمی ،صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے صوبہ کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے مابین اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں اور تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل سے وزیرخزانہ کو آگاہ کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ یہ بھی کہا کہ وفاقی فنڈنگ کے ترقیاتی منصوبوں سے صوبہ میں انفرا اسٹرکچر بہتر ہو گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ صوبہ کی تعمیر و ترقی کے لئے گورنر سندھ کی کاوشیں خوش آئند ہیں۔ یہ بھی کہا کہ صنعت کاروں اور تاجروں کے مسائل حل کریں گے۔

گورنر سندھ سے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں صوبوں میں تعاون میں اضافہ، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلہ پر بات چیت کی گئی۔