Thursday, May 19, 2022

گورنر راج سے متعلق وفاقی وزیرداخلہ کے فیصلے سے متفق ہوں، حلیم عادل شیخ

گورنر راج سے متعلق وفاقی وزیرداخلہ کے فیصلے سے متفق ہوں، حلیم عادل شیخ
March 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے گورنر راج سے متعلق وفاقی وزیرداخلہ کے فیصلے سے متفق ہوں۔

 نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں امن وامان کی صورتحال بہت خراب ہے۔ پیپلزپارٹی کی ہر ادارے میں کرپشن عروج پر ہے۔ پیپلزپارٹی سندھ کیلئے چیلنج بن گئی ہوئی ہے۔ سندھ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں۔ صوبے میں ترقیاتی کاموں کا پیسہ بوریوں میں بھر کر سندھ ہاؤس بجھوایا گیا۔ میری رائے میں بھی سندھ میں گورنر راج لگنا چاہئے۔ معلوم نہیں ابھی سندھ میں گورنر راج کا فیصلہ ہوا یا نہیں۔

انہوں نے کہا گورنر کی سمری پر صدر مملکت دو ماہ کیلئے گورنر راج لگا سکتے ہیں۔ گورنر راج میں 60،60 روز کیلئے دو مرتبہ توسیع کی جا سکتی ہے۔ پارٹی آئین کی خلاف ورزی پر ارکان کو نااہل کیا جا سکتا ہے۔ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا؟