Friday, April 19, 2024

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا
April 30, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا۔

 گورنر پنجاب نے استعفی مسترد کرنے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اور قانونی طور پر مستند نہیں۔ استعفیٰ میں آئین کے آرٹیکل 130 کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ استفعے کیلئے ضروری تھا کہ یہ وزیراعلی کے ہاتھ سے لکھا جاتا اور اس میں گورنر پنجاب کو مخاطب کیا جاتا۔ استعفیٰ منظور کرتے ہوئے اس وقت کے گورنر نے آئینی شق کو مدنظرنہیں رکھا۔

تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے وزیر اعلی عثمان بزدار کی بحالی کا فیصلہ صوبہ کے آئینی سربراہ نے کیا۔ ادھر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔