اسلام آباد (92 نیوز) - گورنرپنجاب کا عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرنے کا اقدام غیرآئینی ہے۔
ذرائع وزارت قانون کا کہنا ہے کہ سابق گورنر چوہدری سرور نے تصدیق کے بعد عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کیا۔ استعفیٰ منظور کرتے وقت چوہدری پرویز الہیٰ بھی موجود تھے ۔ صدر مملکت کے پاس گورنر کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس پر فیصلہ کرنے کیلئے ایک دن کا وقت ہے۔ اس وقت گونر کو آرٹیکل 248 کا استثنیٰ حاصل ہے ۔
ذرائع وزارت قانون کے مطابق عمر چیمہ جیسے ہی گورنر کے عہدے سے ہٹیں گے تو استثنی ختم ہو جائے گا۔ استثنیٰ ختم ہونے کے بعد عمر چیمہ کو غیر آئینی اقدامات پر فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔