اسلام آباد (92 نیوز) - گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت عارف علوی سے رابطہ کیا اور فوری رینجرز کی نفری گورنر ہاؤس بھیجنے کی درخواست کر دی۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ گورنر ہاؤس پر انتظامی طور پر آئین شکنی کی گئی۔ پنجاب پولیس کے ذریعے غنڈوں نے گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیا ہے۔ گورنر کی اجازت کے بغیر گورنر ہاؤس میں سینکڑوں پولیس اہلکار بھیجے گئے۔ گورنر ہاؤس پر انتظامی طور پر آئین شکنی کی گئی۔ صدر رینجرز کی نفری گورنر ہاؤس بھجوائیں۔
عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں ہونے والی آج کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی گئی۔