Saturday, May 4, 2024

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا
December 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

پنجاب میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا، گورنر پنجاب نے رات گئے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

گورنر پنجاب کی جانب سے جاری کیے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے مقررہ دن اور وقت پر اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا۔ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں ہے۔ پنجاب کابینہ ختم ہوگئی، نئے وزیراعلی کے آنے تک پرویز الہی کام کرتے رہیں گے۔

گورنر پنجاب کی جانب سے انتظامیہ اور پولیس کو پنجاب کابینہ سے ہدایات لینے سے بھی روک دیا گیا۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل نے بھی گورنر پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پنجاب کابینہ کو تحلیل اور وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر تحریک انصاف نے گورنر کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، رات گئے ہی اسپیکر پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور گورنر کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔