Thursday, April 25, 2024

گورنر پنجاب نے خاتم النبیین یونیورسٹی لاہور بل 2022 کی منظوری دیدی

گورنر پنجاب نے خاتم النبیین یونیورسٹی لاہور بل 2022 کی منظوری دیدی
December 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے خاتم النبیین یونیورسٹی لاہور بل 2022 کی منظوری دے دی۔ قرآن پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ ترمیمی بل بھی منظور جبکہ یونیورسٹی آف گجرات ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی گئی۔

گورنر بلیغ الرحمٰن نے بطور چانسلر مختلف سمریوں کی منظوری دے دی، ڈاکٹر محمد امجد شعبہ الیکٹرونکس انجینئرنگ کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئرنگ فیکلٹی کے تین سال کے لیے ڈین تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شاہد جاوید کو تین سال کے لیے بطور کنٹرولر آف ایگزامینیشن تعینات کر دیا۔

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی پروفیسر ڈاکٹر ثروت رسول کو تین سال کے لیے بطور ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز جبکہ وائس چانسلر گورنمنث کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کو تین سال کے لیے سرگودھا یونیورسٹی کا سنڈیکیٹ ممبر نامزد کر دیا۔

پرفیسر ڈاکٹر ملک غلام بہلول کو تین سال کے لیے بطور ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔