Saturday, October 1, 2022

گورنر پنجاب کی مونس الہٰی سے ملاقات، سیاسی صورت حال پر مشاورت

گورنر پنجاب کی مونس الہٰی سے ملاقات، سیاسی صورت حال پر مشاورت
February 20, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ق لیگ کے وزیر مونس الہٰی سے وفاقی وزیر اعجاز شاہ کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں حکومت اتحادی جماعت کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر پنجاب نے کہا اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔ اتحادیوں نے ہمیشہ حکومت کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اپوزیشن کا پراپیگنڈا بے بنیاد ہے ۔ اپوزیشن کو ہر بار ناکامی ہوئی حالیہ اعلانات میں بھی اپوزیشن کو شکست ہو گی۔

 بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ بولے اپوزیشن کو اپنے منفی عزائم میں کبھی کامیابی نہیں ہو گی۔ مونس الٰہی بولے مسلم لیگ ق نے سیاسی معاملات میں تمام فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویز الہی کو دیا ہے۔