Friday, April 26, 2024

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے احسن اقبال کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے احسن اقبال کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
January 3, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملاقات کی، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اتحادی حکومت ملکی معیشت سمیت تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے بھر پور کوششیں کررہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے ریکارڈ قرضے لے کر ملک کو معاشی بحران کی طرف دھکیلا۔ نون لیگ نے اپنے ادوار میں متعدد عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کئے جنہیں نظر انداز کردیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بولے پی ٹی آئی اب بھی انتشار کی سیاست کرکے ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے۔ اتحادی حکومت کسی سیاسی نہیں بلکہ عوامی مفاد کے لئے حکومت میں آئی ہے۔