Saturday, May 18, 2024

گورنر پنجاب اور عثمان بزدار نے حکومت کے خاتمے کے دعوؤں کو طوطا مینا کی کہانی قرار دے دیا

گورنر پنجاب اور عثمان بزدار نے حکومت کے خاتمے کے دعوؤں کو طوطا مینا کی کہانی قرار دے دیا
January 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلی عثمان بزدار نے حکومت کے خاتمے کے دعوؤں کو طوطا مینا کی کہانی قرار دے دیا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی گورنر ہاوس آمد ہوئی۔ گورنر چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں عوامی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے صوبے میں انصاف کارڈ کی فراہمی پر وزیر اعلی پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔ ملکی معاشی ترقی میں اپوزیشن کی رکاوٹوں کو غیر جمہوری اور غیر اخلاقی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کو ذاتی نہیں بلکہ ملکی اور عوامی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔

وزیراعلی اور گورنر پنجاب نے دعویٰ کیا کہ حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی کہانی ختم ہو چکی، عوام عمران خان کیساتھ ہے۔ دو ہزار تیئس سے پہلے الیکشن کا خواب دیکھنے والے بس خواب ہی دیکھیں گے۔