پشاور (92 نیوز) - گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ہیلی کاپٹر استعمال سے متعلق بل پر دستخط کردیئے۔
گورنر حاجی غلام علی نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی بل کو روک نہیں سکتا تھا اس لئے اختلافی نوٹ کے ساتھ دستخط کردیئے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بل سے متعلق ارکانِ اسمبلی نے پہلے ہی مخالفت میں رائے دی ہے۔ بل کو عدالت میں بھی چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ صوبائی حکومت کے ساتھ رسہ کشی نہیں چاہتا۔