پشاور (92 نیوز) - گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نئی نگران کابینہ کی منظوری دے دی۔
سابق نگران کابینہ کے ریاض انور، ارشاد قیصر، مسعود شاہ اور فیروز شاہ دوبارہ کابینہ میں شامل ہیں۔ سابق نگران مشیر ڈاکٹر ریاض انور بھی نئی کابینہ کا حصہ،نئے وزرا میں احمد رسول بنگش، جسٹس ارشاد حسین، عامر عبداللہ شامل ہیں۔
ڈاکٹر قاسم جان، آصف آفریدی، ڈاکٹر نجیب اللہ، عامر عبداللہ بھی وزیر بن گئے، ڈاکٹر سرفراز علی وزیر اعلیٰ کے مشیر ہوں گے۔