Thursday, April 25, 2024

گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ایوارڈز دینے کی تقریب، 8 شخصیات کو صدراتی ایوارڈ دیئے گئے

گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ایوارڈز دینے کی تقریب، 8 شخصیات کو صدراتی ایوارڈ دیئے گئے
March 23, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے 8 شخصیات کو صدراتی ایوارڈ دیئے۔

ادب کے شعبے میں طاہر آفریدی(مرحوم) کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ دیا گیا۔ اداکاری کے شعبہ میں سید ممتاز علی شاہ ، گلوکاری میں شوکت محمود اور لوک گلوکاری میں قمروجان کو ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا گیا۔

اسی طرح فنکاری میں لال محمد اعوان ، تعلیم اور انجینئرنگ کے شعبہ میں پروفیسر ڈاکٹرعثمان حسن اور کھیل کے شعبہ میں بہترین پرفارمنس پر پولو پلیئر شہزادہ سکندر الملک کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ دینے کی یہ تقریب گورنر ہائوس میں منعقد ہوئی جس میں میں ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان، مختلف محکموں کےانتظامی سربراہان کے علاوہ صدارتی اعزازات حاصل کرنیوالوں کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔