Thursday, May 2, 2024

گورنر بلیغ الرحمن نے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13 جون کو طلب کر لیا

گورنر بلیغ الرحمن نے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13 جون کو طلب کر لیا
June 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - گورنر بلیغ الرحمن نے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13 جون کو طلب کر لیا۔

پنجاب کا  بجٹ کون پیش کرے گا؟ اس حوالے سے نوٹیفکیشن ہونا باقی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال وزیر خزانہ کا نام فائنل نہیں کیا جا سکا۔ صوبائی وزیر خزانہ کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث حکومت کو بجٹ تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں مجتبی شجاع الرحمن کا نام بطور وزیر خزانہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کے دوسرے مرحلے میں وزیر خزانہ کا بھی اعلان متوقع ہے۔