Friday, April 19, 2024

گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کیلئے کابینہ کی 6 رکنی کمیٹی تشکیل

گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کیلئے کابینہ کی 6 رکنی کمیٹی تشکیل
July 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کیلئے کابینہ کی 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

وزیرتجارت سید نوید قمر کمیٹی کے صدر ہوں گے۔ کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیرموسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وزیرصنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ وزیر مواصلات اسعد محمود اور وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین بھی کمیٹی کاحصہ ہیں۔

کمیٹی اسٹیٹ بینک ایکٹ 2022 کے تحت گورنر کے امیدواروں کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ اور سفارشات وفاقی کابینہ کو پیش کریگی۔ سیکرٹریٹ سپورٹ وزارت خزانہ فراہم کریگی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کی اہم ترین نشست چھ مئی سے خالی ہے جس کیلئے وزارت خزانہ نے چھ نام تجویز کئے تھے۔ گورنرسٹیٹ بینک کے امور عارضی طور پر ڈپٹی گورنر مرتضیٰ سید دیکھ رہے ہیں۔