Saturday, May 18, 2024

گورنر اسٹیٹ بینک کا حکومت کے اخراجات آمدن سے زائد ہونے کا اقرار

گورنر اسٹیٹ بینک کا حکومت کے اخراجات آمدن سے زائد ہونے کا اقرار
January 12, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے حکومت کے اخراجات آمدن سے زائد ہونے کا اقرار کر لیا۔

رضا باقر نے سمٹ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا معاشی چیلنجز کے باعث عالمی اداروں کے آگے ہاتھ پھیلانا پڑا۔ پوری دنیا میں کووڈ کی وجہ سے پریشانی رہی۔ پاکستان میں کورونا کی ہر لہر میں اموات کم رہی۔ کورونا کے دوران حکومت نے بہت سارے اقدامات اٹھائے۔ پاکستان کے معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے۔ این سی او سی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کورونا وبا کے دوران ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر رہی۔ حکومت وبا پر بہتر قابو نہ پاتی تو معیشت پر انتہائی بُرے اثرات پڑتے۔ احساس کفالت پروگرام کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

 گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کوود کے باوجود معاشی اعشاریوں کو کنٹرول رکھا۔ گورمنٹ کے خراجات کو کنٹرول رکھا گیا۔ کرنٹ اکاونٹ خسارے کو کنٹرول رکھنے کی کوشش کی گئی۔ آئی ایم ایف کے مطابق دیٹ تو جی ڈی پی ریشو پاکستان نے کم کی۔ دیگر ممالک میں یہ شرح میں تیزی دیکھی گئی۔