Sunday, May 5, 2024

گورنر اسٹیٹ بینک کا ڈالر کی سٹے بازی پر بینکوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

گورنر اسٹیٹ بینک کا ڈالر کی سٹے بازی پر بینکوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
January 18, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ڈالر کی سٹے بازی پر بینکوں کےخلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔

بدھ کے روز صنعتکاروں سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ بینکوں کےخلاف تحقیقات کی ہے، ان کے خلاف جلد کارروائی کی جائیگی، جیسے جیسے ڈالر کا فلو بڑھے گا ایل سیز کھولنے کا مرحلہ تیز ہوگا۔

جمیل احمد نے کہا کہ جو بھی پالیسی بناتے ہیں ملکی اور غیر ملکی حالات دیکھ کر بناتے ہیں، کسی فرد واحد کی خواہش پر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا یہ مسائل چند دن میں پیدا نہیں ہوئے ہمیں دیکھنا ہے کہ ہمیں کس طرح اکنامی کو بہتر کرنا ہے۔ درآمدات سے انفلوز کم اور آؤٹ فلوز بڑھنے سے خسارا بڑھا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ ایل سیز کھولنے کے معاملہ میں کھانے پینے کی اشیاء، ادویات، آئل گیس اور زراعت کو ترجیحی بنیاد پر رکھا گیا۔ اس کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر ایکسپورٹ سیکٹر کے کیس حل کئے گئے۔