Friday, April 19, 2024

گوگل نے نئے سمارٹ فون کی نقاب کشائی کردی

گوگل نے نئے سمارٹ فون کی نقاب کشائی کردی
October 4, 2016
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک)گوگل نے اپنا نیا سمارٹ فون پکسل کےنام سے لانچ کر دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سب سے بڑے ریسرچ انجن گوگل نے اپنے نئے سمارٹ فون کی نقاب کشائی کردی ہے  جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل کے فون متعارف کروانےسے ہی پہلے  برطانیہ میں فون فروخت کرنے والی کمپنی کار فون ویئر ہاﺅس نے  اس فون کے دونوں ماڈلز کا ایک اشتہار بھی جاری کردیا کیونکہ یہ کمپنی گوگل کے فون ریٹیل میں فروخت کرتی ہے ۔ کمپنی کو جب غلطی کا احساس ہوا تو اس نے فوراً اپنے ویب سائٹ سے اشتہار کو ہٹا دیا ۔ گوگل پکسل 5 انچ فل ایچ ڈی امولیڈ اسکرین کے ساتھ ہوگا جس میں سنیپ ڈراگون 821 پروسیسر، 4 جی بی ریم، 32 سے 128 جی بی اسٹوریج (جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ ممکن ہے)، 12 میگا پکسل بیک اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرے جبکہ 2770 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔