Thursday, October 6, 2022

گوجرانوالہ میں بارات کی آمد پر ڈالروں کی برسات

گوجرانوالہ میں بارات کی آمد پر ڈالروں کی برسات
February 20, 2022 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں بارات کی آمد پر ڈالروں کی برسات ہو گئی۔ مہمانوں کی موجیں لگ گئیں۔

گوجرانوالہ میں نوجوان کی شادی میں ڈالرز کی بارش کر دی گئی۔ وحدت کالونی کے رہائشی نوجوان محمد عمران کی شادی میں سب امیر ہو گئے۔ دولہے میاں بارات لیکر گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑ میں دلہن کے گھر پہنچے تو دوستوں اور رشتے داروں نے جیبوں میں ہاتھ ڈال کر ڈالر، یورو اور پاکستانی ایک ہزار اور پانچ پانچ ہزار والے نوٹ نچھاور کیے۔ مہمان تو کیا میزبان یہاں یہاں تک کے بینڈ باجے والے بھی بینڈ چھوڑ کر ڈالر، یورو اور پاکستانی پانچ پانچ ہزار کے نوٹ لوٹنے لگے۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے آسمان سے نوٹوں کی برسات ہو رہی ہو۔

باراتی غیر ملکی کرنسی کی برسات  دیکھ کر وہاں پر موجود کوئی بھی  اپنے آپ کو روک نہ سکا۔ محمد  عمران  کی بارات میں آئے باراتی بینڈ باجے اور میزبان سب نے ڈالروں سے جیبں بھر لیں۔