گوجرانوالہ (92 نیوز) - گوجرانوالہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بارہ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 11 جاں بحق جبکہ 06 زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جہاں اس وقت قیامت صغری کا منظر ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق رونگ سائیڈ سے آنے والے ڈمپر نے سامنے سے آنیوالی مسافر وین کو ٹکر ماری جس وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں مسافر وین کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے ورثاء غم سے نڈھال ہیں۔
ادھر وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے واقعہ کا نوٹس لیکر کمشنر گوجرانوالہ اور آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔