Sunday, September 8, 2024

گوجرانوالہ میں جھولا گرنے سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق

گوجرانوالہ میں جھولا گرنے سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق
January 21, 2022 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) جھولا گرنے کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا۔ گوجرانوالہ میں جھولا گرنے سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔

گوجرنوالہ گلشن اقبال پارک میں بغیر احتیاطی تدابیر کے بنائے گئے جھولے موت بانٹنے لگے۔ انتظامیہ کی عدم توجہیہ کے باعث گھر سے سیرو تفریح کیلئے نکلنے والی 20 سالہ اقصیٰ جان کی بازی ہار گئی۔ اقصی کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے جھولے کی سیفٹی نہ ہونا اور آپریٹر کی غلطی نے بیٹی کی جان گئی۔ واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لیا جائے تاکہ آئندہ کسی کی قیمتی جان سستے جھولے سے نہ جائے۔

وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے کر کمشنر گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔