Tuesday, May 7, 2024

گوگل ایپس بند نہ ہونے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے

گوگل ایپس بند نہ ہونے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے
December 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - گوگل ایپس بند نہ ہونے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے ۔ گوگل نے کیریئر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کر دیں۔

3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے گوگل نے پاکستان میں موبائل آپریٹرز سے ادائیگیوں والی اپیلی کیشن بند کر دیں۔ پاکستانی صارفین کیلئے موبائل فون اکاؤنٹ میں موجود رقم کے ذریعے اپلیکشن ڈاون لوڈ کا آپشن ختم ہو گیا۔ گوگل پلے سٹور پر صرف کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں والی ایپس موجود رہیں گی۔

گوگل نے پاکستان کی جانب سے ادائیگیاں نہ ہونے پر یکم دسمبر کو ملک میں کیرئیر پیڈ ایپلی کیشن بند کرنے کی تنبیہ کی تھی۔ گوگل اب حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے بعد اپنی سروس بحال کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ گوگل کو تاحال وزارت آئی ٹی اور وزارت خزانہ کے ادائیگیوں کے فیصلے سے متعلق آگاہ نہیں کیا جا سکا۔

وفاقی وزیر امین الحق نے گوگل کو ادائیگیوں کا معاملہ وزارت خزانہ سے اٹھایا تھا۔ وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ گوگل کو ادائیگیاں کر دی جائیں گی اور پلے سٹور کی سروس یکم دسمبر کے بعد بھی معطل نہیں ہوں گی، تاہم وزارت آئی ٹی کی جانب سے ادائیگیوں کا دعویٰ دھرہ کا دھرہ رہ گیا۔