Thursday, March 28, 2024

گندم پیدا کرنیوالے صوبہ میں عوام آٹے کیلئے قطاروں میں کھڑے ہیں، حمزہ شہباز

گندم پیدا کرنیوالے صوبہ میں عوام آٹے کیلئے قطاروں میں کھڑے ہیں، حمزہ شہباز
February 12, 2022 ویب ڈیسک

جلال پور پیروالا (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا گندم پیدا کرنے والے صوبہ میں عوام آٹے کیلئے قطاروں میں کھڑے ہیں۔

ہفتہ کے روز جلال پور پیروالا میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے، بولے سب سے بڑا مافیا عمران نیازی ہے، ہر وہ عمل کریں گے اسمبلی کے اندر اور سڑکوں پر، جس سے عمران نیازی کا بوریا بستر گول ہو جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر کام کررہے ہیں، ضرور کامیاب ہوں گے۔ عمران خان نے قوم سے جھوٹ بولا، جھوٹے سبز باغ دکھائے، عوام کی عدالت عمران خان کے جھوٹ کا حساب لے گی۔ عمران نیازی عوام کے ساتھ تماشا تماشا کھیلنا بند کرے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہبازشریف دوبارہ آئیں گے، ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔