Friday, April 26, 2024

گندم اور ادویات کی ترسیل کیلئے پاکستان اور بھارت میں معاملات طے پا گئے

گندم اور ادویات کی ترسیل کیلئے پاکستان اور بھارت میں معاملات طے پا گئے
February 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) بھارت سے گندم اور ادویات کی پاکستان کے راستے افغانستان ترسیل کے معاملے پر پاکستان اور بھارت میں معاملات طے پا گئے۔

ذرائع کے مطابق ہندوستان 22 فروری سے امدادی سامان کی افغانستان ترسیل شروع کرے گا۔ بھارتی گندم اور ادویہ افغان ٹرکوں پر واہگہ کی سرحد سے طورخم کے راستے جلال آباد پہنچائی جائے گی۔ جلال آباد میں گندم اور ادویہ عالمی ادارہ خوراک کے سپرد کر دی جائے گی۔ ہندوستان نے امدادی سامان بھیجنے کے لیے 60 ٹرکوں سمیت بقیہ تفصیلات بھی پاکستان کے سپرد کر دیں۔ انڈیا پہلے ہی افغان ٹھیکیداروں، ڈرائیورز کی فہرستیں، فوکل پرسنز کی تفصیلات فراہم کر چکا۔

وزارت خارجہ نے جنوری کے اوائل میں دہلی سے سامان کی ترسیل کے لیے تکنیکی تفصیلات مانگی تھیں۔ پاکستان نے افغان عوام کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت اپنی سرزمین سے بھارتی امداد کی ترسیل کی اجازت دی۔