Thursday, April 25, 2024

گن کلچر کیخلاف قانون سازی سے ہم بچوں کو بچا سکتے ہیں، بائیڈن

گن کلچر کیخلاف قانون سازی سے ہم بچوں کو بچا سکتے ہیں، بائیڈن
June 13, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ گن کلچر کے خلاف قانون سازی سے ہم اپنے بچوں کوبچا سکتے ہیں۔

صدر جوبائیڈن نے کہا سینیٹرز کی تجویز کردہ سیفٹی اصلاحات کا خیر مقدم کرتا ہوں، چاہتا ہوں یہ بل جلد میری میز پر جلد آئے تاکہ دستخط کر سکوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹرز کی حمایت کے بعد اب تاخیر کا کوئی بہانہ نہیں ہو نا چاہیے۔ کئی دہائیوں بعد گن کنڑول کے لئے یہ سب سے اہم بل ہوگا۔