Friday, May 17, 2024

گلیات میں دوسرے روز بھی ریسکو آپریشن جاری، نتھیاگلی بازار جزوی طور پر کھل گیا

گلیات میں دوسرے روز بھی ریسکو آپریشن جاری، نتھیاگلی بازار جزوی طور پر کھل گیا
January 10, 2022 ویب ڈیسک

ایبٹ آباد(92 نیوز) گلیات میں دوسرے روز بھی ریسکو آپریشن جاری ہے، نتھیاگلی بازار کو جزوی طور پر کھول دیا گیا۔

ہوٹلوں میں ٹھہرے سیاحوں کو آج نکالا جائے گا، تاہم سیاحوں کے داخلے پر پابندی برقرار ہے۔ ترجمان جی ڈی اے کے مطابق ایبٹ آباد مری روڈ کو ٹریفک کیلے بحال کر دیا ہے، پٹرول کی شدید قلت کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب متعدد دیہات کی رابطہ سڑکیں بند ہیں اور بجلی فراہمی بدستورمعطل ہے۔

سانحہ مری کے بعد کئی سڑکوں پر ابھی تک لاوارث گاڑیاں موجود ہیں، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے رابطہ سڑکیں کھولی جارہی ہیں، ریلیف کیمپس اور میڈیکل سہولیات فراہم کررہے ہیں۔