غلط اطلاعات کا پھیلاؤ آج کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (92 نیوز) – وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ غلط اطلاعات کا پھیلاؤ آج کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دوستی گروپ کے افتتاحی اجلاس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ غلط اطلاعات کی روک تھام کیلئے پاکستان نے اقوام متحدہ میں دوست ممالک سے مل کر گروپ تشکیل دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈِس انفارمیشن سے نمٹنے کے لیے ایک باقائدہ موثر لائحہ العمل طے کرنا ہو گا۔ ڈس انفارمیشن کی روک تھام کے لیے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، عوامی آگاہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لینا ہوگی۔