Friday, March 29, 2024

گلشن معمار میں سی ٹی ڈی کا ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کے مطلوب دو دہشت گرد ہلاک

گلشن معمار میں سی ٹی ڈی کا ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کے مطلوب دو دہشت گرد ہلاک
October 1, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ گلشن معمار میں سی ٹی ڈی نے پانچ گھنٹے طویل ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔

آپریشن رات گئے چھاپے کے بعد شروع ہوا جو صبح تک جاری رہا۔ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ دہشتگرد ہٹ لسٹ پر تھے۔ آپریشن رات گئے ساڑھے تین بجے سے چل رہا تھا۔ ملزمان نے بہت مزاحمت کی۔ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔