Tuesday, April 23, 2024

گلوکار مصطفیٰ زاہد نے رمضان المبارک کی مناسبت سے حمد "معاف کردے" ریلیز کردی

گلوکار مصطفیٰ زاہد نے رمضان المبارک کی مناسبت سے حمد "معاف کردے" ریلیز کردی
March 24, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار مصطفیٰ زاہد نے رمضان المبارک کی مناسبت سے حمد "معاف کردے" ریلیز کردی۔

اس حمد کو محمد معین نے تحریر کیا اس کی دھن فخر عباس نے ترتیب دی ہےعاطف علی اور فرحان گیلانی نے پروڈیوس کیا جبکہ اس کے ڈائریکٹر محمد ماجد ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار مصطفیٰ زاہد کی حمد "معاف کردے" کو میوزک کمپنی پلے بیک ریکارڈ کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا رمضان مبارک کی مناسبت سے تیار کی گئی، حمد باری تعالٰی کو میوزک چینلز اور سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

اس حوالے سے گلوکار مصطفیٰ زاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے میرے پرستاروں نے میرے گانوں کو بے حد پسند کیا یہ حمد باری تعالٰی بھی ان کے دل کی آواز بنے گی اس کو پڑھ کر سن کر روحانی کیفت محسوس کی اس خوبصورت کلام "معاف کردے"کو محمد معین نے لکھا ہے اس کی ویڈیو کو جارجیا کے خوبصورت مقامات پر عکس بند کیا گیا ہے۔

 حمد ریلیز ہوتے ہی لاکھوں صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے پلے بیک ریکارڈ اپنے پلیٹ فارم سے مشہور و معروف گلوکاروں کی تخلیقات اجاگر رہا ہے وہی نئے ابھرتے ہوئے گلوکاروں کو بھی اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر کی میوزک انڈسٹری میں متعارف کروا رہا ہے۔