Thursday, April 25, 2024

گلوکار علی عباس نے اپنا ویڈیو سونگ "سوچیں گے" ریلیز کردیا

گلوکار علی عباس نے اپنا ویڈیو سونگ "سوچیں گے" ریلیز کردیا
May 26, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - گلوکار علی عباس نے اپنا ویڈیو سونگ "سوچیں گے" ریلیز کردیا۔

پلاک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلوکار علی عباس نے کہا کہ اس ویڈیو کی عکاسی دبئی میں کی گئی ہے، اس کے ڈائریکٹر سکھ جی، میوزک ڈائریکٹر براؤن بروز، شاعرہ پریت اور ڈی او پی شہزادہ گل ہیں۔سونگ میں ماڈلنگ پریت نے کی ہے۔

علی عباس نے بتایا کہ ان کا نیا ویڈیو سونگ کافی عرصہ بعد ریلیز ہورہا ہے، اس کی وجہ شوز اور نجی مصروفیات تھیں ۔

علی عباس نے کہا کہ یہ ایک رومانٹک سونگ ہے جس میں بے فکری دیکھائی گئی ہے، یہ ایک ٹینشن سے فری سونگ ہے جس میں محبت کا پرچار کیا گیا، میرے فینز کی طرف سے کافی دیر سے کوئی نیا سونگ کرنے کہا کا جارہا تھا، اب ویڈیو"سوچیں گے" گے ریلیز کردیا ہے میں نے اپنی طرف سے بیسٹ سونگ دیا ہے امید ہے کہ میرے فینز نئے ویڈیو سونگ "سوچیں گے" کے بارے میں سوچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے ہی میں نے سونگ کا ٹائٹل

"سوچیں گے" رکھا ہے۔ان حالات میں لوگ ملک کے بارے میں ضرور سوچیں۔ ایک سوال کے جواب میں علی عباس نے کہا کہ آرٹسٹ اور پرندوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، میں تو کہتا ہوں کہ آرٹسٹ کو مل جل کر رہنا چاہیے، میں پاکستانی ہوں اور مستقبل میں بھی پاکستانی رہوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں علی عباس نے کہا کہ میں  پاک آرمی کو سلام پیش کرتا ہوں، جی ایچ کیو میں پاک آرمی کے بہت شوز کئے ہیں۔

گلوکارہ ایمان فاطمہ نے کہا کہ علی عباس میرے سینئر ہیں ۔اس سونگ میں پیار اور محبت دیکھایا گیا ہے، جس کا مقصد بھی یہی ہے۔

پریس کانفرنس میں شجاع احسان اور محمد ناظم بھی موجود تھے۔