Sunday, April 28, 2024

آف شور کمپنیوں کیخلاف کارروائی کیلئے گلوبل رجسٹر بنایا جا رہا ہے: وزیرخزانہ

آف شور کمپنیوں کیخلاف کارروائی کیلئے گلوبل رجسٹر بنایا جا رہا ہے: وزیرخزانہ
November 15, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے منی لانڈرنگ‘ دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن پر قابو پانے کے لیے قوانین پر عمل درآمد کرانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ میں ہونیوالے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ اسحاق دار نے کہا کہ حکومت نے اینٹی منی لانڈرنگ کا قانون نافذ کردیا ہے۔ حال ہی میں کمپنیز آرڈیننس جاری کیا گیا۔ آرڈیننس کے تحت نیب ایف آئی اے اور ایف بی آر کو مشترکہ کارروائی اختیار دیا گیا ہے۔ آف شور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے گلوبل رجسٹر بنایا جا رہا ہے۔ اس سے بینی فیشل اونرشپ کی معلومات حاصل ہوسکیں گی اور آف شور کمپنیوں کے ذریعے کی جانیوالی کرپشن روکی جاسکے گی۔ ٹیکس چوری روکنے کے لیے پاکستان او ای سی ڈی کا ممبر بن چکا ہے۔ ان قوانین پر عمل درآمد سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت ختم کردی جائے گی۔ تمام سرکاری ادارے اور متعلقہ حکام قوانین پر عمل در آمد یقینی بنائیں۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملی ہے جب کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کو بھی ختم کیا گیا ہے۔