Saturday, May 4, 2024

گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے آج منایا جا رہا ہے

گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے آج منایا جا رہا ہے
October 15, 2016
ملتان (92نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے منایا جا رہا ہے۔ مختلف سکولوں میں اساتذہ نے بچوں کو ہاتھ دھونے اور صاف رکھنے کی تربیت دی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے منایا جا رہا ہے جہاں پر سکولوں کے اساتذہ نے ہاتھ دھونے کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے بچوں کو ہاتھ دھونا سکھایا اور اس کے طبی فوائد بتائے۔ پاکستان بھر کے سکولوں میں گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے پر بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ خود کو صاف رکھنے اور کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کے شوق میں بچوں نے جراثیم کو مار بھگانے کے عزم کے ساتھ ہاتھ دھونے کی مشق بھی کی۔ اساتذہ کا کہنا ہے بچوں کو ہاتھ دھونا سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انہیں مختلف بیماریوں سے قبل از وقت بچایا جا سکے۔