Tuesday, April 23, 2024

گلگت بلتستان کے ہوشے گاؤں میں بلتی کلچر ڈے منایا گیا

گلگت بلتستان کے ہوشے گاؤں میں بلتی کلچر ڈے منایا گیا
March 14, 2022 ویب ڈیسک

گلگت بلتستان (92 نیوز) - سطح سمندر سے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع گلگت بلتستان کے مشہور تفریحی مقام ہوشے گاؤں میں بلتی کلچر ڈے منایا گیا۔ لوک فنکاروں نے روایتی دھنیں چھیڑ کرماحول گرما دیا۔ کلچرڈے کا مقصد معدوم ہوتی بلتی ثقافت اور جنگلی حیات کی بقا کے لئے پیغام دینا ہے۔

ضلع گانچھے ہوشے میں رنگا رنگ بلتی ثقافتی میلے کا انعقاد ۔۔ کلچر شو میں بلتی رسومات دخون کار،سکین فنگ،تلوار ڈانس اور دیگر روایتی کھیل پیش کیے گئے۔ لوک فنکاروں نے روایتی دھنیں چھیڑ کر ماحول کو گرما دیا۔

فیسٹیول کا انعقاد ہوشے کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کیا، مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر گانچھے محمد رضا کا کہنا تھا کہ میلے کا بنیادی مقصد علاقے کی معدوم ہوتی ثقافت کا بقا اور جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔

میلے میں ملکی سیاحوں سیمت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ثقافتی میلے میں کے ٹو، براڈ پیک، مشہ بروم، نانگا پربت پر فتح کا جھنڈا گاڑھنے والے کوہ پیمائوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔