غلامی کا طوق ڈال کر ترقی کی راہ پر کبھی گامزن نہیں ہوسکتے، عمران خان

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ غلامی کا طوق ڈال کر ترقی کی راہ پر کبھی گامزن نہیں ہوسکتے۔
سوموار کے روز اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا وقار آزادی و خودمختاری ہی سے وابستہ ہے، میری جماعت حقیقی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، اس مقصد کے حصول کیلئے ایک پرامن مگر بھرپور سیاسی تحریک کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں غلامی نامنظور مارچ ہوگا، مارچ کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی جدوجہد میں شریک ہونے کیلئے خود کو عملی طور پر تیار کریں۔