گجرات (92 نیوز) - ملک میں غیرملکی شہریت رکھنی والی پاکستانی خواتین کے قتل کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ گجرات میں اسپین پلٹ دو لڑکیاں اپنوں نے ہی مار ڈالیں۔
تھانہ گلیانہ کی حدود میں 20 سالہ عروج اور 24 سالہ انیسہ کو دھوکے سے اسپین سے واپس پاکستان لایا گیا ۔ دونوں اپنے پہلے شوہروں سے طلاق لے کر پسند کی شادی کرنا چاہتی تھیں۔ پولیس نے سگے بھائی اور چچا سمیت نو افراد پر مقدمہ درج کر لیا۔ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے جارے جا رہے ہیں۔