Friday, April 19, 2024

گجرات، جائیداد کے تنازع پر دیور نے فائرنگ کرکے بھابی،بھتیجے اور 2 بھتیجیوں کو قتل کردیا

گجرات، جائیداد کے تنازع پر دیور نے فائرنگ کرکے بھابی،بھتیجے اور 2 بھتیجیوں کو قتل کردیا
March 15, 2022 ویب ڈیسک

گجرات (92 نیوز) - گجرات میں جائیداد کے تنازع پر دیور نے فائرنگ کرکے بھابی،بھتیجے اور 2 بھتیجیوں کو قتل کردیا۔

واقعہ گجرات میں تھانہ ککرائی کے گاؤں شام پور میں پیش آیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمصفدر حسین کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لے کر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔عثمان بزدار نے کہا گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو ہر صورت انصاف کی فراہمییقینی بنائی جائے۔

فیروز والا میں گھریلو ناچاقی پر شہری نے فائرنگ کرکے بیوی اورساس کو قتل کردیا۔ ادھر بورے والا میں ذاتی رنجش پر مسلح افراد نے نوجوان کو تشدد نشانہ بنا ڈالا،زخموں کی تاب نہ لاتے نوجوان دم توڑ گیا۔