Saturday, April 27, 2024

راولپنڈی : مردہ قرار دی گئی لڑکی زندہ ہوگئی

راولپنڈی : مردہ قرار دی گئی لڑکی زندہ ہوگئی
October 3, 2016
راولپنڈی (92نیوز)جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے بےنظیر اسپتال راولپنڈی میں بیس سال  کی  لڑکی  کے ساتھ  بھی  کچھ ایسا  ہی  ہوا ڈاکٹروں نے پہلے  اسے مردہ پھرزندہ قرار دے دیا ۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 20 سالہ حفظہ تین چار روز سے سانس کی تکلیف میں  زیرعلاج تھی کہ ڈاکٹروں نے لڑکی کو مردہ قرار دیدیا، جس کے تقریبا نصف گھنٹے بعد حفظہ کے دل کی دھڑکن چلنے لگی اور اور نظام تنفس بحال ہوگیا۔ ڈاکٹر بلال نے بتایا کہ حفظہ ابھی زندہ ہے حفظہ کی زندگی کی دعا کرئیں ۔ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت پر مریضہ کے لواحقین نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ ہنگامہ کےدوران وارڈ کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ لواحقین کے احتجاج پر ڈاکٹروں نے حفظہ کو ونٹی لیٹر پر منتقل کردیا حفظہ کے بھائی تاشفین  کا کہنا ہے کہ موت کی تصدیق کے بعد ڈاکٹروں نے موت کی خبر سے تردید کردی لواحقین نے الزام لگایاکہ ڈاکٹرز مریضوں کی دیکھ بھال نہیں کر رہے ۔