Friday, April 19, 2024

خانہ کعبہ کو معطر آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیدیا گیا

خانہ کعبہ کو معطر آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیدیا گیا
October 17, 2016
مکہ مکرمہ(92نیوز) سعودی عرب میں خانہ کعبہ کےغسل کی روح پرور تقریبٗ میں معطر آب زم زم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے بیت اللہ کوغسل مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے دیگر معززین کے ہمراہ دیا۔ تفصیلات کےمطابق حاجیوں کی واپسی مکمل ہونے اور نئے ہجری سال کے آغاز کی مناسبت سے خانہ کعبہ کوغسل دینے کی تقریب نمازفجر  کی ادائیگی کے بعدہوئی۔ خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ خانہ کعبہ کو ہزاروں من عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا گیا ۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے تقریبا چالیس روز پہلےتبدیل کئے جانے والے نئے غلاف کعبہ کو مز ید خو بصورت بنانے کے لئے اس میں کشیدہ کاری کی چار نئی پٹیوں کا اضافہ کیا ہے یہ چار پٹیاں حجر اسود کے اردگردگولائی میں ‘ کعبہ کے جنوب مغربی کونے رکن یمانی پر اوپر سے نیچے اور گولائی میں اس کے علاوہ میزاب رحمت  کے قریب لگائی گئی ہیں۔  روح پرور اور پرکیف تقریب کے دوران  وہاں موجود تمام افراد قرآنی آیات کی تلاوت اور دعائیں کرتے رہے۔