Thursday, April 18, 2024

گھٹیا الزامات مت لگاؤ، کرپشن کی ہے توثبوت سامنے لاؤ، حمزہ شہباز

گھٹیا الزامات مت لگاؤ، کرپشن کی ہے توثبوت سامنے لاؤ، حمزہ شہباز
May 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے گھٹیا الزامات مت لگاؤ،کرپشن کی ہے توثبوت سامنے لاؤ۔

 چلڈرن اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا فرح گوگی کیس عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ حلف برداری میں تاخیر کرنے کیلئے آئین کو تار تار کیا گیا، انہوں نے پھر بھی ہوش کے ناخن نہیں لئے۔ گورنر پنجاب آخری دنوں کے مزے لوٹ رہے ہیں، قوم آپ سے حساب لے گی۔

 حمزہ شہباز بولے نیا پاکستان کیا بننا تھا ، عمران نیازی نے تو پرانا پاکستان بھی تباہ کر دیا۔ پونے چار برس قوم کو دلفریب نعروں سے بہلایا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں عمرانی سرکار نے نااہلی، آرگنائزڈ کرپشن اور بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کئے۔ 22 کروڑ عوام کو نوکریوں اور گھروں کے لالی پوپ دیئے گئے۔ قوم جھوٹ، مکر اور فراڈ کی بنیاد پر بننے والے نئے پاکستان سے نجات پر اللہ تعالٰی کا شکر بجا لاتی ہے۔ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویداروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ عمران نیازی اور حواریوں کو پاکستان سے کئے گئے سنگین کھلواڑ کا حساب دینا ہو گا۔