Saturday, May 18, 2024

گھر پر حملہ کرنیوالوں کو عوام الیکشن میں جواب دینگے، پرویز الہٰی

گھر پر حملہ کرنیوالوں کو عوام الیکشن میں جواب دینگے، پرویز الہٰی
May 6, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - صدرِپاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان اور میرے گھر پر حملے کرانے والوں کو پنجاب کے عوام الیکشن میں اس کا جواب دیں گے، کٹھ پتلی محسن نقوی کے ساتھ الیکشن کے بعد عوام جو کرے گی یہ تماشا پوری دنیا دیکھے گی۔

صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالہی سے سابق صوبائی وزراء اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات ! اس موقع پرچودھری پرویزالہٰی بولے مذاکرات کی کہانی ختم ہو چکی اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہو گا۔ چیف جسٹس کو گھر بھیجنے کی دھمکیاں دینے والے اس بار خود گھر جائیں گے، پوری قوم چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ساتھ کھڑی ہے، وہ قوم کے ہیرو بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پی ڈی ایم میں اپنی ویٹو پاور سے مذاکرات کو کامیاب نہیں ہونے دیئے، وہ پاکستان میں الیکشن نہیں بلکہ انارکی چاہتے ہیں۔

پرویزالہٰی نے کہا  پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ شہبازشریف اور محسن نقوی کی مفت آٹا سکیم لوٹ مار کا منصوبہ ہے، جو میں نے کہا تھا شاہد خاقان عباسی نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔

چودھری پرویزالہی نے کہا کہ مفت آٹا سکیم میں کرپشن کی انکوائری ہم کرائیں گے،شہبازشریف اور محسن نقوی سے قوم کی پائی پائی وصول کریں گے۔