Thursday, March 28, 2024

گھر گھر پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے اور حفاظتی ٹیکے لگانے کا سلسلہ جاری

گھر گھر پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے اور حفاظتی ٹیکے لگانے کا سلسلہ جاری
June 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک کے انتہائی خطرے کے شکار 25 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز ہے۔ گھر گھر پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے اور حفاظتی ٹیکے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس مہم کے تحت ایک کروڑ چھبیس لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

موٹیویشنل  اسپیکر سید قاسم شاہ کہتے ہیں کہ پولیو سے ایک بچہ نہیں بلکہ پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔ پولیو کے قطرے نہ پلانے کے حوالے سے پھیلائی گئی تمام باتیں مفروضے ہیں۔

ڈاکٹر صولت الاسلام کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی پانچ روزہ مہم میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

پولیو کے خاتمے کی جنگ ہم سب کی جنگ ہے، ہمیں لڑنا ہے اور فتح حاصل کرنی ہے۔ عوام پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائیں۔