Sunday, May 5, 2024

گھوٹکی، پولیس کا کامیاب آپریشن، رحیم یارخان سے اغواء 9 ڈھولچی بازیاب

گھوٹکی، پولیس کا کامیاب آپریشن، رحیم یارخان سے اغواء 9 ڈھولچی بازیاب
March 19, 2023 ویب ڈیسک

گھوٹکی (92 نیوز) - گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں پولیس کا کامیاب آپریشن کے دوران رحیم یارخان سے اغواء ہونے والے 9 ڈھولچیوں کو بازیاب کرالیا گیا۔

اغوا کاروں نے مغویوں کا سامان واپس نہیں کیا۔

پولیس کے مطابق ڈھولچیوں کو 20 روز قبل شادی کی تقریب کیلئے بلا کر اغوا کیا، ڈاکوؤں نے کروڑوں روپے تاوان مانگا تھا۔

مغوی کا کہنا ہے اغوا کار زنجیروں میں جکڑ کر رکھتے اور تشدد کرتے تھے۔