Thursday, April 25, 2024

گھوٹکی کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 5 مغوی بازیاب

گھوٹکی کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 5 مغوی بازیاب
January 22, 2023 ویب ڈیسک

گھوٹکی (92 نیوز) - گھوٹکی کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن کے دوران پانچ مغوی بازیاب کرالیے گئے، آپریشن کے دوران دو اغواکار زخمی بھی ہوئے۔

گھوٹکی پولیس کو کچے کے علاقے میں ٹارگٹڈآپریشن کے دوران بڑی کامیابی مل گئی۔ پولیس نے پانچ مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ بازیاب مغویوں کا تعلق پشین، کوئٹہ اور حیدرآباد سے ہے۔

پولیس کے مطابق مغویو ں کی بازیابی کے دوران دو مقابلے میں دو اغواکار بھی زخمی ہوئے۔ ڈاکوئوں نے کسی کو سستا ٹریکٹر تو کسی کو سستے ٹرک یا امداد کے بہانے پھانسا تھا۔

راجن پور کے رہائشی سعید احمد کے مطابق سیلاب سے اس کا گھر تباہ ہوگیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈالی تو ڈاکوؤں نے این جی او کا جھانسا دیکر امداد دینے کیلئے بلایا تھا۔ ڈاکوؤں نے اڑتیس روز تک باندھ کر رکھا۔

 ایک اور بازیاب شہری خلیل الرحمن سستا ٹریکٹر خریدنے پہنچا اور ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنس گیا۔

رونتی کے کچے کے علاقے میں مزیدمغویو ں کی بازیابی کیلئے پولیس کا آپریشن جاری ہے۔ ضلع بھر کی پولیس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔