Thursday, March 28, 2024

لاہور میں ڈریکولا اور بھوتوں کی ریمپ پر واک

لاہور میں ڈریکولا اور بھوتوں کی ریمپ پر واک
November 16, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں اپنی نوعیت کے منفرد فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈلز نے ڈریکولا اور بھوتوں کے روپ دھار کر ریمپ پر واک کی اور خوب داد سمیٹی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک فیشن شو کے دوران اس وقت ڈراﺅنے مناظر دیکھنے میں آئے جب ایک فیشن شو کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد فیشن شو میں کسی ماڈل نے جنگجو کا روپ دھارا تو کوئی بنا سرکٹا انسان۔ یہ سب کچھ نظر آیا لاہور کے مقامی ہوٹل میں جہاں ہالووین کی تھیم کو ریمپ پر پیش کیا گیا۔ مختلف بہروپ دھارے ماڈلز نے اپنے فن کو بھرپور انداز میں پیش کرتے ہوئے خوب داد سمیٹی۔ بھوتوں، جنوں اور بدروحوں کے روپ میں ہونے والے اس انوکھے فیشن شو میں جہاں شائقین خوب لطف اندوز ہوئے وہیں ان سے کچھ ڈرے اور سہمے ہوئے بھی دکھائی دیے۔