Sunday, May 19, 2024

گھوڑے پر سوار ایک شخص نے حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کیا، عمران خان

گھوڑے پر سوار ایک شخص نے حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کیا، عمران خان
May 5, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ گھوڑے پر سوار ایک شخص نے حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

قوم سے ویڈیو لنگ خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ شخص سمجھتا تھا عمران خان خطرناک ہے، ہم ملک چھوڑ کر جانے والے نہیں، انصاف کیلئے ہم عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

عمران خان کہتے ہیں ان کی لڑائی مافیاز اور ان کے ہینڈلرز کے ساتھ ہے، انہوں نے جنرل باجوہ کو سمجھایا تھا ہماری حکومت نہ گرانا یہ ملک کو سنبھال نہیں پائیں گے مگر وہ اپنے پسندیدہ شہباز شریف کو لے کر آئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جینا مرنا پاکستان میں ہی ہے، ان کی باہر کوئی پراپرٹی نہیں، اسی ملک میں رہ کر آخری گیند تک لڑیں گے۔