لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے گھڑی کے معاملے پر الزامات لگانے والوں کو بے نقاب کروں گا۔
لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مخالفین نے انہیں موقع دیا ہے اب وہ گھڑی کے معاملے پرانہیں بیرونی عدالتوں میں بے نقاب کریں گے۔ چیف جسٹس سے درخواست کریں گے کہ وہ ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی انکوائری کریں۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں ملک کا ہر ادارہ ترقی کر رہا تھا،آج ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ 80فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ قوم کے لیے فیصلہ کن وقت آچکا ہے۔ لانگ مارچ راولپنڈی کب پہنچے گا اس کا اعلان ہفتے کو کریں گے۔ راولپنڈی میں دنیا انسانوں کا سمندر دیکھے گی۔