Sunday, September 8, 2024

گھبرانے کی بات نہیں، تحریک عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہوگی، آصف زرداری

گھبرانے کی بات نہیں، تحریک عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہوگی، آصف زرداری
March 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں گھبرانے کی بات نہیں، تحریک عدم اعتماد سو فیصد کامیاب ہوگی۔  

شہباز شریف کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اسپیکر کوئی غیر جمہوری کام کریں تو ہم اس پر بات کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے 159 ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس کے بعد گفتگو میں آصف زرداری نے کہا ساڑھے 3 سے جو رویہ حکومت نے رکھا ہوا ہے اب بھی اسی کے تحت کام ہورہا ہے۔

آصف زرداری نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہوئی تو ہنگامہ کریں گے۔  ہماری تیاری مکمل ہے اور آپ دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں۔ جسے شوق ہے آکر ملک سنبھال لے۔