Thursday, September 19, 2024

گگلی جادوگر سابق اسپنر عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

گگلی جادوگر سابق اسپنر عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل
November 8, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - پاکستان کے مایہ ناز گگلی جادوگر سابق اسپنر عبدالقادر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گگلی کے جادوگر عبدالقادر نے لیگ اسپن بولنگ کو ایک نئے اندازاور نئے آرٹ سے متعارف کرایا۔ عبدالقادر جب کریز پر آتے تو ان کا سٹائل ہی منفرد ہوتا تھا۔

انہوں نے تیرہ سال تک کرکٹ میں منفرد جادو چھوڑے جو کرکٹ کی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

لیگ اسپن جادوگر عبدالقادر نے سڑسٹھ ٹیسٹ اور ایک سو چار ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں اُنہوں نے ٹیسٹ کیریر میں 236 جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل کیریر میں 132 وکٹیں حاصل کیں۔